گریٹر نوئیڈا، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )نیہا ترپاٹھی کل سے یہاں جے پی گرینس میں شروع ہو رہے خواتین پیشہ ورانہ گولف ٹور کے 13ویں مرحلے میں خطاب کی مضبوط دعویدار کے طور پر اترے گی ۔نیہا نے موجودہ سیشن میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوروہ دو خطاب جیت چکی ہیں۔وہ اس چھ لاکھ روپے کے انعامی مقابلہ میں تیسرا خطاب جیتنے کے ارادے سے اتریں گے ۔کولکا تہ کی یہ گولفر فی الحال آرڈر آف میرٹ میں 853583روپے کی کمائی کے ساتھ سب سے اوپر چل رہی ہیں ۔نیہا کو وانی کپور سے سخت ٹکر ملنے کی امید ہے۔اس کے علاوہ امندیپ درال اور گرسمر بدوال کی دعویداری بھی مضبوط ہے جبکہ شویتا گلاندے، ثانیہ شرما، انکت توانا اور ناتجربہ کار انیشا پڈوکون اور شریا گھئی بھی مضبوط چیلنج پیش کریں گی۔